BBC Urdu TV

لندن پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل صاحب کا حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ

لندن پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹرمحمد فیصل صاحب کا حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ

لندن میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمدفیصل صاحب نے حضرت امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے اعزاز میں ایک پر تکلف ظہرانے کا اہتمام کیا اور حضرت امیر عبدالقدیراعوان کی برطانیہ میں منعقدہ سراجا منیرا کانفرنسز کے انعقاد کو بہت سراہا۔وطن عزیز کے مسائل پر تفصیلی بات ہوئی جس میں حضرت امیر عبدالقدیر اعوان نے انتہائی مختصر اور قابل عمل تجاویز ڈاکٹر محمد فیصل کے سامنے رکھیں۔
حضرت امیر عبدالقدیر اعوان کے ہمراہ لندن کے امیر چوہدری نجم،سیکرٹری اطلاعات مظہر ملک اور چوہدری جہانگیر تھے۔یہ ملاقات پاکستانی ایمبیسی لندن میں ہوئی۔یاد رہے کہ شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان گزشتہ 15 روز سے برطانیہ کے مختلف شہروں میں سراجا منیرا کے موضوع پر بہت بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کر رہے ہیں۔

Exit mobile version