BBC Urdu TV

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبدالعزیز مستعفی ہو گئے

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری عبد العزیز نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔

جسٹس چودھری عبد العزیز نے استعفیٰ صدر پاکستان کو ارسال کردیا۔

استعفیٰ کے متن میں جسٹس چودھری عبدالعزیز نے لکھا کہ نومبر2016 میں بطور جج ذمہ داریاں سنبھالیں، اب تک تقریباً چالیس ہزار سے زائد کیسزنمٹائے۔

انہوں نےمزید لکھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام سر انجام نہیں دے سکتا ، استدعا ہے میرا استعفیٰ منظور کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری عبدالعزیز نے 2033 میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہونا تھا تاہم انہوں نے قبل از وقت ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

Exit mobile version