BBC Urdu TV

لاہور آئی جی پنجاب راؤ سردار نے چارج لینے کے بعد میڈیا سے پریس کانفرنس میں پولیس کی نئی

لاہور آئی جی پنجاب راؤ سردار نے چارج لینے کے بعد میڈیا سے پریس کانفرنس میں پولیس کی نئی پالیسنگ کا اعلان کر دیا

پولیس میں ریفارمز کا عندیہ بھی دیا پولیس اسٹیشن کے رویہ کو درست کر کے ریفارمز کی جائیں گی

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا

امن و امان کا قیام،جان مال کی حفاظت،جرائم کی روک تھام،جرائم کا اندراج اور اس کی درست انداز میں تفتیش پالیسنگ کے جز قرار

عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا,ظالم کا ہاتھ روکنا اور مظلوم کا سہارا بننا پولیس کے بنیادی کام ہیں

میڈیا،وکلا اور دیگر سوسائٹیز کے تعاون سے کام کریں گے

میڈیا نمائندگان کوئی بھی خبر چلانے سے پہلے اس کی تصدیق کیا کریں

لاہور نو تعینات آئی جی پنجاب راؤ سردار نے چارج لینے کے بعد میڈیا نمائندگان کی پریس کانفرنس بلائی اور اپنی پالیسنگ کا اعلان کیا جس میں ان کا کہنا تھامیں سب سے پہلے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے مجھے عوام کی خدمت کا موقع دیا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا مجھے جتنی دیر توفیق ملی میری کوشش ہو گی کہ پولیس کی کارکردگی کو بہتر بناؤں اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہو،ظالم کا ہاتھ رکے مظلوم کا سہارا بنوں یہ پولیس کے بنیادی کام ہیں آئی جی پنجاب راؤ سردار کا مزید کہنا تھااس کے علاوہ پولیس کے مین بڑے کام امن و امان کا قیام،جان و مال کی حفاظت،جرائم کی روک تھام،جرائم کا اندراج اور اس کی درست تفتیش ہیں آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کئی واقعات میں ثبوتوں کی کمی کے باعث ملزمان ریلیف حاصل کرتے ہیں اس حوالہ سے اچھے تفتیشی اور تمام وسائل بروئے کار لا کر ثبوتوں کو مکمل کرکے تفتیش کی جائے گی تاکہ انصاف ہو مزید برآں ان کا کہنا تھا میری سب سے پہلی ترجیح پولیس اسٹیشن کے نظام کو درست کرنا ہے چونکہ کوئی بھی ریفارم پولیس اسٹیشن کو ٹھیک کئے بغیر نہیں کی جاسکتی شہریوں کو پولیس اسٹیشن میں ریلیف دیا جائے گا انہیں کسی کو رشوت دے کر کام کروانے کی ضرورت نہیں پڑے گی پولیس اسٹیشن میں سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی سے برتاؤ کو ترجیح دی جائے اور اس کی داد رسی کی جائے کرپشن کرنے والے اہلکار و افسران برداشت نہیں کئے جائیں گے آئی جی پنجاب راؤ سردار نے جونئیر اور سینئر افسران کے درمیان پھیلی بدمزگی کو بھی دور کرنے کا ذکر کیا اور کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سینئیر و جونئیر افسران کے درمیان پھیلی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے ٹیم کے تمام ممبران کے مخلص ہونے سے ٹیم کامیاب ہوتی ہے پولیس کے ویلفئیر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میں بھی تبدیلی لائیں گے تاکہ فورس کے جوانوں کو فائدہ ہو آئی جی پنجاب راؤ سردار نے مظہر فاروق کو پولیس ویلفئیر کو بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں جبکہ میڈیا سے خبر کی تصدیق کر کے چلانے کا کہا تاکہ معاشرہ میں انارگی نہ پھیلے

رپورٹ:افتخار خٹک راولپنڈی

Exit mobile version