BBC Urdu TV

لاک ڈاؤن کے تباہ کن اثرات سے بچنے کیلئے زرعی سیکٹر کھولنا ہوگا: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے تباہ کن اثرات سے بچنے کیلئے زرعی سیکٹر کھولنا ہوگا، تعمیراتی سیکٹر بھی کھول رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تعلیمی ادارے، شاپنگ مالز، عوامی اجتماعات کے مقامات بند کر دیئے، کورونا کی روک تھام اور بھوک سے لوگوں کو بچانا بھی یقینی بنانا ہے، خطے میں غربت کی بڑی شرح کے باعث متوازن اقدامات کرنے ہیں۔

Exit mobile version