لاڑکانہ : میروخان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی قیادت میں دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف میروخان میں بھٹو پیٹرول پمپ سے عرضی بھٹو چوک تک احتجاجی مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔
۔مشعل بردار ریلی میں شامل سینکڑوں پیپلز پارٹی کے کارکنان کی سندھو دریاء پر کینال نامنظور کی نعرے بازی۔
صدر پی پی پی سندھ ثار کھوڑو کا مشعل بردار ریلی سے خطاب
۔6 کینالوں کا منصوبہ سندھ اور سندھ کے لوگوں کے لئے موت کا منصوبہ اور سندھ کے وجود کے خلاف سازش ہے۔ نثار کھوڑو
۔پانی زندگی ہے اور پیپلز پارٹی کسی کو بھی سندھ کے لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہیں دے گی۔ نثار کھوڑو
۔ 6 کینالوں کا منصوبہ غیر آئینی اور غیرقانونی ہے اس لئے وفاقی حکومت کینال منصوبے سے دستبرداری کا اعلان کرے۔ نثار کھوڑو
۔ اگر مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت کینالوں کے لئے بضد ہے تو سندھ بھی کینالوں کے خلاف ایک ہے۔ نثار کھوڑو
۔کوٹڑی سے نیچے پانی نہ ہونے کہ وجہ سے سندھ کی 40 لاکھ ایکڑ سے زائد ایراضی بنجر بن گئی ہے۔ نثار کھوڑو
۔سندھ کے دریاء پانی کی سخت کمی کی وجہ سے کربلا کا منظر پیش کر رہے ہیں۔نثار کھوڑو
۔ارسا کیجانب سے نگران حکومت میں پانی کی اضافی موجودگی کے سرٹیفیکیٹ جاری کرنا غیر آئینی اور سندھ دشمنی عمل ہے۔ نثار کھوڑو
۔ارسا کی از سر نو تشکیل کی جائے اور ارسا چیئرمین سمیت ارسا میں وفاقی رکن سندھ سے لیا جائے۔ نثار کھوڑو
سندھ نے ارسا کے یکطرفہ پانی موجودگی کے فیصلے کو سی سی آئی میں چیلینج کردیا ہے۔ نثار کھوڑو
۔سی سی آئی کا اجلاس بلا کر سندھ کے آئینی اعتراضات سن کر متنازعہ کینال منصوبہ ختم کیا جائے۔ نثار کھوڑو
۔پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کوئی کینال نہیں بننے دے گی نہ ہی کسی کو پانی پر ڈاکہ ڈالنے دینگے۔نثار کھوڑو
۔پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی تھل کینال اور کالاباغ ڈیم کے خلاف تحریک چلائی اب بھی 6 کینالوں کے خلاف تحریک چلائینگے۔نثار کھوڑو
۔پورے سندھ میں کینالوں کے خلاف مشعل بردار ریلیاں نکال کر عوام نے بتادیا ہے کے سندھ کو 6 کینالوں کا منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے۔ نثار کھوڑو
۔ پانی کے مسئلے پر مشترکہ جدوجھد اور ایک آواز بننے کی ضرورت ہے۔ نثار کھوڑو
۔ جس طرح مشترکہ جدوجھد کے ذریعے کالاباغ ڈیم منصوبے کو مسترد کرایا تھا اسی طرح 6 کینال منصوبے کو بھی مسترد کرائینگے۔ نثار کھوڑو
۔ پیپلز پارٹی کو روڈ راستے بھی دیکھے ہوئے ہیں اور تحریکیں بھی چلانی آتی ہیں اس لئے سندھ دشمن منصوبوں سے باز آجاؤ۔ نثار کھوڑو کا مشعل بردار ریلی سے خطاب
