BBC Urdu TV

لانڈھی پولیس نے دو مختلف مقامات سے گٹکا ماوا کا کارخانہ پکڑلیا

*لانڈھی پولیس نے دو مختلف مقامات سے گٹکا ماوا کا کارخانہ پکڑلیا*

*ملزمان نے چند روز قبل ہی رہائشی مکان کی آڑ میں مضر صحت گٹکا ماوا کا کارخانہ آباد کیا تھا*

*ایس ایچ او لانڈھی سید عدنان بخاری نے خاتون سمیت چار ملزمان کو حراست میں لے کر بڑی مقدار میں لاکھوں روپے کا گٹکا ماوا, چھالیہ, کتھا چونا,کیمیکل اور پیکنگ میٹیریل تحویل میں لے لیا ہے*

کراچی(کرائم رپورٹر*ندیم اسلم) لانڈھی پولیس نے مضر صحت گٹکا ماوا کا دو کارخانہ پکڑ لیا ملزمان نے رہائشی مکان کی آڑ میں گٹکا ماوا تیار کرکے سپلائی کرتے تھے ایس ایچ او لانڈھی سیدعدنان بخاری نے خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کورنگی توحید رحمن میمن کی جانب سے ملنے والی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او لانڈھی سید عدنان بخاری نے لانڈھی کے علاقے 37 اے کے ایک مکان میں چھاپہ مار کاروائی کی کاروائی کے دوران بڑی مقدار میں گٹکا ماوا تیار کیا جارہا تھا جسے لانڈھی کورنگی کے دوکانوں اور کیبنوں میں سپلائی کیا جانا تھا پولیس نے موقع پر ایک ملزم سلمان ولد محمد اسلم کو حراست میں لے لیا پولیس نے کاروائی کے دوران 50 پیکٹ ماوا, 40 کلو کے قریب بھیگی ہوئی چھالیہ,ایک ٹب تیار ماوا, چونا, کتھا, تمباکو کیمیکل اور پیکنگ میٹیریل برآمد کرلیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ مخبر خاص کی اطلاع پر صبح سویرے لانڈھی نمبر ایک ایریا 37A میں ایک رہائشی مکان میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کرلیا ہے پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل ہی مکان کرائے پر لیا تھا اور اس کو گٹکے ماوے کا کارخانہ بنالیا تھا پولیس نے بروقت اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے خاتون ملزمہ مہوش زوجہ صائم , صائم ولد غلام جاوید اور حیدر کو گرفتار کرلیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا جس کا نام شیراز عرف کالا معلوم ہوا پولیس نے 100 پیکٹس مضر صحت ماوا, چھالیہ,ایک ٹب تیار ماوا, کیمیکل کی بوتلیں,اور پیکنگ کا سامان برآمد کرلیا ہے ایس ایچ او لانڈھی سید عدنان بخاری میڈیا نمائندے سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ملزمان نے گھر کے اندر مضر صحت گٹکا ماوا کا کارخانہ قائم کر رکھا تھا اور یہ ملزمان گٹکا ماوا تیار کرکے لانڈھی کورنگی کی دوکانوں اور کیبنوں میں سپلائی کرتے تھے ایس ایچ او لانڈھی نے گرفتار ملزمان کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ 2019 کے تحت مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے,

Exit mobile version