لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان نے یوسی دس سوکواٹر کے چیئرمین عبدالحفیظ ،یوسی 7 فاروق ولاز کے چیئرمین مرزا فرحان بیگ،یوسی 3شریف کالونی کے چیئرمین نادر علی خان لودھی کے ہمراہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں چیف انجینئر واٹر کراچی محمد علی شیخ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔
کراچی : (اسٹاف رپورٹ)
اس موقع پر ایکسیئن لانڈھی واٹر خالد فاروقی بھی موجود تھے۔لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان اور یوسیز چیئرمین عبدالحفیظ ،مرزا فرحان بیگ اور نادر علی خان لودھی نے چیف انجینئر واٹر محمد علی شیخ کو لانڈھی ٹاؤن کے علاقوں میں پانی کے بدترین بحران سے آگاہ کیا اور کورنگی سو کواٹر،زمان ٹاؤن ،35بی جے ایریا،لیبر اسکوائر ،کبڈی گراونڈ،،گلشن محمدی ،کے ایریا،ڈبل روم ،35سی،لانڈھی نمبر چھ،چراغ ہوٹل،بابر مارکیٹ،فاروق ولاز کے اطراف ،لانڈھی نمبر ایک ودیگر علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی اور عوام کو ہونے والی پریشانیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر واٹر محمد علی شیخ نے ایکسیئن لانڈھی واٹر خالد صدیقی کو متعلقہ شکایات جلد از جلد کرنے کی ہدایت کی اور یوسی سوکواٹر میں گزشتہ تین سال سے زیرالتوا پانی کے نئے پائپ ڈالے جانے کے لئے احکامات بھی صادر فرمائیں۔لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان چیف انجینئر واٹر محمد علی شیخ سے خصوصی دعاؤں کئے جانے پر ان سے تشکر کا اظہار کیا۔اس موقع پر یوسی سوکواٹر کے جماعت اسلامی کے کارکنان اشتیاق عباسی،عابد عباسی اور ناظم نشرواشاعت قاسم جمال بھی موجود تھے۔
