BBC Urdu TV

لانڈھی بابر مارکیٹ میں اینٹی انکروچمنٹ کی کاروائی دکانداروں کا احتجاج ہماری دوکانوں کو بغیر نوٹس

لانڈھی بابر مارکیٹ میں اینٹی انکروچمنٹ کی کاروائی دکانداروں کا احتجاج ہماری دوکانوں کو بغیر نوٹس مسمار کیا گیا

کراچی( رپورٹ: عاصم ارائیں جہلمی:اصغرعلی کیانی)

لانڈھی بابر مارکیٹ میں اینٹی انکروچمنٹ کی کاروائی کرتے ہوئےپلاٹ نمبر ST 4/11 کو ہائی کورٹ اف سندھ حکم پر مسمار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع بابر مارکیٹ میں اینٹی انکروچمنٹ کی کاروائی عملہ اور مشینری کے ساتھ علاقہ پولیس SHO اپنی نفری کے ہمراہ پہنچ گئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس چوکس رہی،اس موقع پر بابر مارکیٹ کے دکانداروں نےشدید احتجاج کیا گیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر مارکیٹ کے دکانداروں کا کہنا تھا کہ بغیر کسی نوٹس کے اچانک ہماری دوکانوں کو مسمار کیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ صدر حاجی فرید احمد انصاری نے کہا کہ اس جگہ کا معزز عدالت میں کیس چل رہا ہے اینٹی انکروچمنٹ کے افسران کو عدالت کےکاغزات دکھانےکےباوجودکروائی کررہےہیں ST/4/11 کاکیس معززعدالت میں زیرسماعت ہےاور اس کیس کی آج 20.12.2023 تاریخ تھی۔اس موقع پرسابقہ صدرحاجی فریداحمدانصاری کی حمایت میں بابرمارکیٹ کےدوکانداروں نےبھرپوراحتجاج کیا۔سابق صدرنےمزیدکہاکہ یہ ایک سوچی سمجھی سازش کےتحت کروائی ہے،ہم معلوم کررہےہیں کہ اس کاروائی کےکس کے مقاصد ہیں،حاجی فرید احمد انصاری نے مزید کہا کہ اس کاروائی میں انجمن تاجران بابر مارکیٹ کے افس کو بھی مسمارکروایا گیا ہے اور دکاندار بھی شدید غم و غصے کے عالم میں ہیں،اس موقع پر بابر مارکیٹ کے دکانداروں میں حاجی فرید احمد انصاری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حاجی صاحب آپ پورا دن ہمارے ساتھ کھڑے رہیں

Exit mobile version