
*لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن 2 کلو گرام سے ذائد ہیروئین، آدھا کلوگرام سے ذائد چرس اور 10لیٹرشراب برآمدکرلی۔04ملزمان گرفتار*
*ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ انسپکٹر مجاہد عباس* نے اپنی پولیس ٹیم انتصار حسینAsi انچارج چوکی جاتریہ،شہباز فاروقAsi انچارج چوکی دلانوالہ کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران مختلف کاروائیوں میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم غلام قادر ولد محمد یعقوب ساکن گوجرانوالہ کے قبضہ سے ہیروئین 1100گرام برآمدکرلی۔جبکہ گرفتار ملزم محمد بلال ساکن دلانوالہ کے قبضہ سے چرس 580گرام برآمدکرلی۔
*ایس ایچ او تھانہ رحمانیہ عابد حسینSi* نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کےخلاف جاری آپریشن کےدوران ملزم اصغر علی ولد محمد صدیق ساکن گندرہ خورد کو گرفتار کرکے ہیروئین 1050گرام برآمدکرلی۔
*ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ احسان اللہSi* نے اپنی پولیس ٹیم ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارشاد احمد ساکن محلہ چراغ پورہ لالہ موسی کو گرفتار کرکے شراب10لیٹر برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے
