BBC Urdu TV

لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری

*لالہ موسیٰ سرکل پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری*

*5ملزمان گرفتار،1100گرام ہیروئین،20لیٹرشراب،4عدد پسٹل 30بور برآمد،*

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔
اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ SI مہر محمد عتیق نے شہزاد بٹ Asi,محمد شہزاد Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔بدنام زمانہ منشیات فروش ملزم عدنان اقبال سکنہ گلیانہ کے قبضہ سے ہیروئین 1100گرام برآمدکرلی۔جبکہ1۔ عدنان سکنہ ٹینکی محلہ اور2۔ علی رضا سکنہ ٹھیکریاں کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 2 عدد پسٹل 30بور برآمد کرلی۔
ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر عثمان وارث نے محمد امجد Asi,محمد وارث Asiاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں اور ناجائزاسلحہ برداروں کیخلاف کارائیاں کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔گرفتار ملزمان میں وقاص سکنہ گجرپور اور عدیل حبیب سکنہ گیگیاں شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے شراب20لیٹر اور 2عدد پسٹل30بور برآمد کرلی۔ گرفتار

ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

Exit mobile version