قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔چودھری شجاعت حسین
معیشت ہمارا ایجنڈا ہونا چاہیے ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔سربراہ پاکستان مسلم لیگ ق
اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا۔پاکستان مسلم لیگ(ضیا) کے سربراہ محمد اعجاز الحق، چودھری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پہنچے،دونوں رہنماں کے درمیان ملاقات میں آئندہ کی حکومت سازی اور ملکی صورتحال سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔بعدازاں مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اعجاز الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سے سیاسی رہنماں سے ملاقات کا سلسلہ جاری ہے، اعجاز الحق صاحب آج تشریف لائے انہوں نے عزت دی۔اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ چودھری شجاعت سے بڑی خوشگوار ملاقات ہوئی،چودھری شجاعت حسین میرے بڑے بھائی ہیں، ان سے مشاورت ہوئی ہے، چودھری صاحب کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور ان سے حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کیلئے کون اس وقت بہتر ہے اور کیا بہتر کیا جا سکتا ہے یہ ضروری ہے ، ہم نے سے تھوڑا سے وقت مانگا ہے، اپنی جماعت سے صلاح مشورے کے بعد بات چیت آگے بڑھائیں گے،سب کو پاکستان کے مفاد بارے سوچنا چاہیے۔مسلم لیگ ق رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ معیشت ہمارا ایجنڈا ہونا چاہیے، ملک کو آگے لے کر جانا ہے،قومی مفاہمت کیلئے سب کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا، جس سے بھی بات ہوگی انفرادی نہیں بلکہ پارٹی کی بنیاد پر ہوگی۔
