BBC Urdu TV

قبروں پر آیات قرآنی لکھنے اور لکھانے والوں پر لعنت ۔۔۔!!

قبروں پر آیات قرآنی لکھنے اور لکھانے والوں پر لعنت ۔۔۔!!
تحریر: جاوید صدیقی سینئر جرنلسٹ کراچی

پاکستان بھر میں ایسے لوگ بھی ہیں جو اپنے گھر والوں کی قبروں پر قرآنی آیات لکھواتے ھیں جن پر اللہ نے لعنت بھیجی ھے یہ وہ لوگ ھوتے ھیں جن کے دل سیاہ، بدبودار اور گناہوں سے بھرے پڑے ھوتے ھیں ان کی ذہنی کیفیت بد ترین سطح پر پہنچی ھوتی ھے جو ادب و احترام اور تقدس کے علم سے محروم ھوجاتے ہیں انہیں اللہ تبارک تعالیٰ پر یقین، گمان اور ایمان نہیں ھوتا کہ خود تلاوت کلام پاک اور تسبیح و تحلیل و دعاؤں کے پڑھنے سے بخشش کی راہیں کھل جاتی ھیں۔ یاد رھے ان سب پر بھی لعنت جو قبروں پر قرآنی آیات کیلئے مزدوری کرکے لگاتے ھیں۔ افسوس کہ بلدیاتی ادارے اور ان کے ذمہدار افسران اس بابت سخت نوٹس کیوں نہیں لیتے یہ بھی اس گناہ میں شریک ھیں۔ اللہ ان لعنتیوں کو عقل سلیم عطا کردے تاکہ ان میں تقدس قرآن کا احساس بیدار ھوجائے آمین یا رب اللعالمین۔

Exit mobile version