*قابلِ توجہ : جناب ڈپٹی کمشنر وسطی صاحب، ایس ایس پی وسطی صاحب اور میئر کراچی صاحب*
حالیہ دنوں میں عدالتی فیصلے کے بعد صوبائی حکومت سندھ اور لوکل حکومت کراچی نے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا کہ کراچی بھر سے پارکنگ نظام منقطع / ختم کردیا گیا ھے لیکن دیکھا یہ جارھا ھے کہ پارکنگ مافیاء کسی کے بھی احکامات کو سنجیدہ نہیں لے رھے ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ ضلعی انتظامیہ اور تھانوں کے عملے کی غفلت بتائی جارہی ھے۔ میری رہائش ضلع وسطی کراچی شادمان ٹاؤن میں ھے اور میں نے ضلع وسطی میں ابتک اس مافیاء کو مسلسل متحرک دیکھا ھے ، اس مافیاء کیساتھ مارکیٹس، ڈپارٹمنٹل اسٹورز، اور اسپتالوں کے باہر عوام کی جھڑپیں بھی دیکھی ہیں۔ آپ معزز ڈپٹی کمشنر وسطی ، ایس ایس پی وسطی کراچی اور میئر کراچی سے میں جاوید صدیقی جرنلسٹ و کالمکار امید کرتا ھوں کہ اس بابت سخت اقدامات اٹھائیں۔ دوسرا سب سے بڑا مسلہ ضلع وسطی کے ہر چوراہوں پر اور ہر شاہراہوں پر اور بلخصوص ہر موڑ پر ٹھیلہ مافیاؤں کا راج ھے جو ٹریفک کی روانی میں شدید رکاوٹ کا باعث بنے ہوئے ہیں انکی وجہ سے راستے تنگ اور حادثات زیادہ پیدا ہوتے ہیں، شاہراہوں پر ٹھیلوں کی طویل قطاروں کے باعث پیدل چلنے والے بھی شدید ذہنی کوفت کا شکار رہتے ہیں،ذرائع نے انکشاف کیا ھے کہ اس کی بڑی ایک وجہ تھانوں اور ٹاؤن آفس کا اسٹاف بھتہ وصول کرتا ھے جو شائد چیئرمین اور ایس ایچ او کے علم میں نہیں۔ تیسرا اور سب سے بڑا مسلہ ضلع وسطی کراچی میں گداگروں، بھکاریوں اور رہزنوں کی بھرمار بھی ھے جس سے ایک جانب شہری لٹ رھے ہیں تو دوسری جانب ان ڈکیتوں کی فائرنگ سے ہلاک بھی ہوتے ہیں، یقیناً اس میں ضلع وسطی کراچی کے تمام تھانے قصوروار ہیں، انکی سیکیورٹی ناکام اور کارکردگی صفر نظر آتی ھے۔ جناب ڈپٹی کمشنر وسطی، اپس اپس پی وسطی اور میئر کراچی صاحبان آپ معززین مجھے جانتے بھی ہیں بلواسطہ یا بلاوسطہ۔ یاد رھے کہ آپ تینوں پر اللہ کی جانب سے بھاری ذمہداری عائد ھیں اور اللہ تبارک تعالیٰ نے اختیار بھی دیا ھے کہ برائی، منفی عناصر اور شر و فساد و فتنہ کو ختم کریں یہ آپ کی صوابدید پر ھے کہ اچھا اور بہتر کام کرکے اللہ کی رضا حاصل کی جائے یا جو دنیاوی برائی چل رہی ہے اسے چلنے دیں۔ ساٹھ ستر سال بعد بوڑھاپے اور کمزوری میں پچھتانے سے بہتر ھے رب کو ابھی راضی کرلیں کیونکہ بعد موت قبر میں افسوس پچھتاوا کے سوا کچھ نہیں رہتا۔ یہی نشاہدہی قرآن و حدیث میں بار بار آئی ہیں۔ اصل مالک اللہ ہے اور اللہ ہی کو جواب دہ بندہ بنئے۔ شکریہ جزاک اللہ الخیرا
