BBC Urdu TV

فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے۔شیخ رشید

فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے۔شیخ رشید

ہم نہ فارم 47 میں ہیں ، نہ فارم 45 میں ہیں اس لئے ہم خاموش ہیں۔سابق وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے، جو ملوث تھے انہیں پکڑیں۔ میڈیا سے گفتگو کے کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نہ فارم 47 میں ہیں، نہ فارم 45 میں ہیں اس لیے ہم خاموش ہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس آ گیا ہے اس لیے وہ سماعت نہیں کریں گے،  میری زندگی میں پہلی بار ایک سِٹنگ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے، ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔

Exit mobile version