BBC Urdu TV

فیصل کریم کنڈی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت

فیصل کریم کنڈی کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کو گورنر ہاؤس آنے کی دعوت۔

سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے اب وقت کارکردگی کا ہے۔گورنر خیبر پختون خواہ

مالاکنڈ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخواہ  کے گورنر  فیصل کریم کنڈی نے کہا  ہے کہ سیاسی مقابلے الیکشن میں کریں گے، اب وقت کارکردگی کا ہے،وزیراعلی علی امین گنڈا پور کو ایک بار پھر گورنر ہاؤ س آنے کا دعوت دیتا ہوں۔خیبرپختونخواہ کے گورنر نے کہاکہ وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، وفاق سے خیبرپختونخوا کے حقوق لے کر رہیں گے، عوام کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ چلنے کو تیار ہوں۔فیصل کریم کنڈی  نے کہا کہ   بات دلیل کی بنیاد پر کرنا چاہئے نہ کہ غیر مہذبانہ انداز میں، اگر وہ عار محسوس کرتے ہیں تو میں وزیراعلی ہاؤس جانے کو تیار ہوں، صوبے کا مقدمہ متعلقہ فورم پر لڑنا چاہتے ہیں، تمام پارٹیوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور صوبے کا مقدمہ لڑیں، گورنر ہاؤس ہر سیاسی پارٹی کا گھر ہے۔

Exit mobile version