Site icon BBC Urdu TV

فوج کیخلاف بول کر نواز شریف نے مودی کا یار ہونے کا ثبوت دیا: پرویز الہٰی

لاہور: چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ نواز شریف کے ملک دشمن ایجنڈے کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا، فوج کیخلاف بول کر نواز شریف نے مودی کا یار ہونے کا ثبوت دیا۔

لیگی رکن مظہر علی رانجھا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ق) میں شامل ہوگئے۔ چودھری پرویز الہٰی نے میاں مظہر علی رانجھا کو کوٹ مومن کیلئے تحصیل ناظم کا امیدوار نامزد کر دیا۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا عوام نواز شریف کے مذموم عزائم کو کبھی پروان نہیں چڑھنے دیں گے، پاکستان کے دشمنوں کو خوش کرنے کیلئے نواز شریف نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

میاں مظہر علی رانجھا کا کہنا تھا آج اپنے گھر اصل مسلم لیگ میں واپس آ گیا ہوں، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہٰی کے عوامی خدمت کے جذبے کو آگے بڑھائیں گے۔

Exit mobile version