فوج، ایف سی اور ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے دائرے میں رہناچاہیے۔عمر ایوب
عمران خان کا پیغام ہے کہ ن لیگ اور پی پی پی عوام اور فوج کے درمیان خلا بنا رہی ہے۔اپوزیشن لیڈر
لاہور(نمائندہ کوثر بیگ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے 9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے عمران خان کیس کریں گے۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے عمرایوب کا کہنا تھا فوج، ایف سی اور انٹیلی جنس ایجنسیز ریاست کی ملازم ہیں، اداروں کو اپنے اپنے دائرے میں رہناچاہیے جب کہ سیاستدان کا کام ہے کہ وہ آئین کے مطابق سیاست کریں۔ عمر ایوب نے کہا کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی، عمران خان کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان ن لیگ اور پیپلز پارٹی خلا پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے، یہ الیکشن کا سال ہے اس لیے الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جس شخص کی ۔رہنما پاکستان تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ 9مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج لے آئیں، عمران خان سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے۔
