جہلم : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ضلع جہلم میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ضلعی افسران کے ہمراہ بذریعہ ویڈیو لنک جاری کاموں کی تفصیلات حاصل کیں،
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے ترقیاتی کاموں بارے تفصیلات فراہم کیں، اجلاس کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ یاور کمال اور ممبر صوبائی اسمبلی صبرینہ جاوید موجود تھیں۔ اجلاس سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دینہ منگلا ڈول روڈ پروگرام، ہائی وے ڈویژن کے مختلف پراجیکٹس،اسپیشل ایجوکیشن کی بلڈنگ سمیت دیگر پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایات دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے نے محکمہ مال، ڈویلپمنٹ، ہیلتھ، ایجوکیشن، جنگلات، ریونیو،ہائر ایجوکیشن، پاپولیشن، ماحولیات، ریسکیو 1122 سمیت دیگر مختلف محکموں کی جانب سے کے گئے اقدامات اور حکومت پنجاب کی جانب سے دیے گئے اہداف بارے تفصیلات فراہم کیں۔ممبران اسمبلی نے اجلاس میں ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا، انہوں نے آن لائن پورٹل پر تفصیلات کو چیک کیا، اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران نے اپنی اپنی کارکردگی بارے بتایا، جس پر انہوں نے مزید بہتری لانے اور اہداف کے مطابق کام کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پراونشل ہائی وے کے 09، پراونشل بلڈنگز کے 08، پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے 09، اریگیشن کا 01، سمال ڈیم ایک، سپورٹس کے 3، اثار قدیمہ کے 2 جاری منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ پہلے سے جاری متعدد منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، جبکہ مجوئی طور پر اے ڈی پی کی سکیموں کے تحت 44 پروجیکٹس،کیونٹی ڈولپمنٹ کے22سپیشل پیکج کے13،ایس ڈی جی کے87منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے منصوبوں کی کڑی مونیٹرینگ کرنے اور بروقت معیار کے مطابق کام کرنے کی ہدایات دیں۔
رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
