فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلم امہ کو متحد ہونا ہوگا:انجینئر ندیم ممتاز قریشی
گزشتہ 6 مہینوں سے غزہ میں امریکہ کی سرپرستی میں فلسطینیوں کو بھوکا،پیاسا موت کی گھاٹ اتار جارہا ہے:چیئرمین
اسرائیلی فوج عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہسپتالوں،سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے:گفتگو
قبلہ اول کی حفاظت اور آزادی کیلئے مسلم ممالک سربراہان ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے زبانی کلامی مذمت کی بجائے عملی کردار ادا کریں
چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ فلسطین کی آزادی اور اسرائیلی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا،غزہ میں گزشتہ 6 مہینوں سے امریکہ کی سرپرستی میں بچوں،بوڑھوں،جوانوں اور عورتوں کو موت کی گھاٹ اتار جارہا ہے،ستم ظریفی تو یہ ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ کے عوام تک خوراک و ادویات بھی نہیں پہنچنے دے رہی اور پناہ گزین کیمپوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے جو کہ عالمی جنگی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،یوم القدس کے موقع پر اقوام عالم میں موجود مسلمانوں کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کی آزادی کیلئے ہر ممکن اقدام کو یقینی بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہار یوم القدس پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر یورپی یونین کے ممالک سر عام اسرائیل کی مدد و حمایت کررہے ہیں اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ ان ممالک کی دہشت پر نوٹس لیتے ہوئے فلسطین میں جاری ظلم و بربریت کو بند کرائے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت اور آزادی کیلئے مسلم ممالک کے سربراہان ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے زبانی کلامی مذمت کی بجائے عملی کردار بھی ادا کریں۔
