BBC Urdu TV

فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو ختم کیا جائے۔محمد نادر خان

فلسطین پر اسرائیل کے ناجائز قبضے کو ختم کیا جائے۔محمد نادر خان

عالمی اداروں کی اسرائیل کے ظلم و ستم پر مجرمانہ خاموشی و بے حسی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔سیاسی و کاروباری شخصیت

دبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے کی شدید مذمت اور مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختون خواہ سمیت ملک بھر کے عوام مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماس نے اپنے مزاحمتی کردار کو ادا کرتے ہوئے پوری امت مسلمہ کا فرض کفایہ ادا کیا ہے،حماس نے بیت المقدس کی آزاد ی کے لیے پیش رفت کی ہے،ہم ان کی مزاحمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ اسرائیل کی غاصب افواج کے خلاف برسر پیکار فلسطینی مردو خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں جو پوری دنیاکے مسلمانوں کو جگارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ عالمی اداروں کی اسرائیل کے ظلم و ستم پر مجرمانہ خاموشی و بے حسی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

Exit mobile version