BBC Urdu TV

فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔حنا جاوید اقبال خان

فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے۔حنا جاوید اقبال خان

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔رہنما پاکستان تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ حنا جاوید اقبال خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے نہتے فلسطینیوں کا بے گناہ قتل عام و نسل کشی جاری ہے جس پر اقوام عالم خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے جو قابل افسوس و قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری سے مطالبہ ہے کہ اسرائیل کے ظلم و ستم اور نسل کشی کو اگر نہ روکا گیا تو یہ خطے کے امن کو تباہ کرکے ایسے کشیدہ حالات پیدا کر سکتی ہے جس کے منفی نتائج سے دنیا کا کوئی ملک متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما محترمہ حنا جاوید اقبال خان ایڈوکیٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کرنا ہر مسلمان کا فرض اور اہم زمہ داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ اقوام عالم فلسطینی مسلمانوں کی مدد کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں۔

Exit mobile version