کراچی (کاشف شمیم صدیقی): MIAفائونڈیشن اینڈADRسینٹر کی جانب سے 10 روزہ ”فری لا گریجویٹ اسسمنٹ ٹیسٹ (لاء گیٹ)” کی کلاسز کا انعقاد کیا گیا جو 12 جون تا 24 جون 2023 کو ہائی کورٹ بار لائبریری میں جاری رہا جس کے آرگنائرز سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے صدر سلیم منگریوایڈووکیٹ ، سالم سلام انصاری ایڈووکیٹ (سپریم کورٹ)اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے سابق وائس صدر اور سی بی ایل اے کے جنرل سیکریٹری محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ تھے ۔
کلاسز میں سینئر وکلاء نے امیدواروں کو لاء گیٹ کے تمام مضامین پر لیکچرز دیئے اور ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد نے MIAفائونڈیشن اینڈ ADRسینٹر کے اس اقدام کو خوب سراہا ۔
