فریقین پر سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کیلئے زور دیں گے۔برطانوی وزیر خارجہ
امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کر پاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانےکےلیے کام کررہے ہیں۔ڈیوڈ لیمی
لندن(نمائندہ صغیر عالم) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ وہ پاکستان اور بھارت پرزور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور خلیجی ممالک سے مل کرپاک بھارت جنگ بندی کو پائیدار بنانے کےلیے کام کررہے ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار سیز فائر کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی کام کررہے ہیں، برطانیہ نے پاکستان کے ساتھ مل کر انسداد دہشتگردی پر بھی کام جاری رکھا ہے۔بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پربرطانوی وزیرخارجہ سے سوال کیا گیا جس پر ان کاکہنا تھا کہ فریقین پر زور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کی بات آتی ہے تو فریقین پرمعاہدےکی پاسداری پر زوردیں گے۔
