فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مسجد کے امام کا بنیاد پرست اندازِ تبلیغ” ناقابل قبول” ہے۔ اس لیے اس مسجد کو چھ ماہ کے لیے بند رکھنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ دارمینن نے ٹی وی چینل سی نیوز کو منگل کے روز بتایا کہ انہوں نے پیرس کے شمال میں تقریباً 100 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع شہر بووئے کی ایک مسجد کو چھ ماہ کے لیے بند کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ یہ شہر تقریباً 50 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ مسجد کو بند کرنے کا فیصلہ اس کے امام کے "ناقابل قبول”اندازِ تبلیغ کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
