BBC Urdu TV

فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ۔

فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ۔

موجودہ صورتحال میں ہمیں سیاسی حل کی طرف جانے کی ضرورت ہے۔فرانسیسی صدر

پیرس(نمائندہ احسان اللہ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکا مطالبہ کردیا۔غزہ کی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں سیاسی حل کی طرف جانےکی ضرورت ہے۔ ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے، فرانس نے اسرائیل کو کسی بھی طرح کے ہتھیار فراہم نہیں کیے ہیں۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کے خلاف پیرس میں احتجاجی مارچ کیا گیا۔مظاہرین غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ میں فلسطینی اور لبنانی پرچم لہراتے ہوئے شریک ہوئے اور اسرائیلی مظالم رکوانےکا مطالبہ کیا۔

Exit mobile version