BBC Urdu TV

فرانسیسی آرٹسٹ دس دن شیشے کی بوتل میں رہ کر دنیا کا انوکھا ریکارڈ بنانے کے قریب

پیرس اولمپکس کے مرکزی سٹیڈیم کے باہر ایک شیشے کی بوتل نصب ہے جس میں فرانس کے آرٹسٹ ابراہم پوائن چیول دس دن گزارنے کا انوکھا ریکارڈ بنانے کے قریب پہنچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہم پوائن نے جس چھ میٹر لمبی اور دو میٹر چوڑی بوتل کے اندر رہنے کا اعلان کیا ہے اس میں ٹوائلٹ کی سہولت بھی موجود ہے، بوتل پیرس اولمپکس کے مرکزی سٹیڈیم کے باہر نمایاں جگہ پر آویزاں ہے جو ہرآنے جانے والے کیلئے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کے ڈھکن کو اتار کر اندر داخل ہوا جاسکتا ہے۔

ابراہم پوائن نے بوتل میں جانے سے قبل غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پر اولمپکس مقابلوں کا ہلہ گلہ اور شور بھی سن سکوں گا اور بوتل کے اندر تمام لمحات کو بھی خوب انجوائے کروں گا، میرا بوتل میں وقت گزارنے کا مقصد اولمپکس گراؤنڈ کے باہر منفرد ریکارڈ قائم کرنا ہے۔

واضح رہے بوتل کے اندر بجلی کیلئے سولر کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ ابراہم پوائن شیشے کی اس بوتل میں پانچ دن گزار چکے ہیں۔

Exit mobile version