BBC Urdu TV

فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس ڈیفنس پولی کلینک میں منعقد ہوا

فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس ڈیفنس پولی کلینک میں منعقد ہوا

اجلاس میں چیئرمین وائس چیئرمین نبی قاسم گروپ آف انڈسٹری چوہدری فقیر محمد آرائیں نے خصوصی شرکت کی

کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس پریزیڈنٹ ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں کی زیر صدارت ڈیفنس پولی کلینک مین جامی کمرشل فیز 7 ڈی ایچ اے کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،تلاوت قرآن پاک کے بعد اجلاس کا آغاز پریزیڈنٹ ڈاکٹر خلیق الرحمان آرئیں نے کیا، اجلاس میں فری میڈیکل کیمپ اور فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ممبر سازی سمیت فنڈ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں آئے ہوئے تمام عہدے داران ممبران نے اپنا اپنا تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، اجلاس میں چیئرمین میاں عبدالحق، وائس چیئرمین فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان و چیئرمین وائس چیئرمین نبی قاسم گروپ آف انڈسٹری چوہدری فقیر محمد آرائیں، پریزیڈنٹ ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں، سینیئر وائس پریزیڈنٹ فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان سینیئر ایڈوکیٹ چیمپین انکم ٹیکس محمد ریاض چوہدرری آرائیں، جنرل سیکرٹری عبدالغفار، چیئرمین الشریف فاؤنڈیشن پاکستان میاں پرویز اقبال آرائیں، سینیئر ممبر چوہدری یونس آرائیں، سینیئر ممبر میاں اکرم، سینیئر ممبر بابر، سینیئر ممبر عادل آرائیں، محمد اقبال، یوتھ پریزیڈنٹ الشریف فاؤنڈیشن پاکستان اسفار آرائیں سمیت فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کی پوری ٹیم نے شرکت کی، اجلاس میں آئے ہوئے تمام عہدے داران اور ممبران کے لیے پریزیڈنٹ ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں کی جانب سے بہترین ڈنر کا اہتمام کیا گیا، ڈنر میں آئے ہوئے تمام افراد نے پریزیڈنٹ ڈاکٹر خلیق الرحمن آرائیں کا ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا، اجلاس کے اخر میں ملک پاکستان فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدے داران اور ممبران سمیت پوری امت مسلمہ کے لیے خصوصی دعا کی گئی

Exit mobile version