فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کا اجلاس پریزیڈنٹ ڈاکٹر خلیق الرحمان کی صدارت میں منعقد ہوا
اجلاس میں وائس پریزیڈنٹ محمد ریاض چوہدری نے خصوصی شرکت کی
کراچی رپورٹ: (عاصم آرائیں جہلمی)
فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان کا اجلاس پریزیڈنٹ و سینیئر آئی سرجن ڈاکٹر خلیق الرحمن کی زیر صدارت ڈیفنس پولی کلینک 51_C مین جامی کمرشل فیس 7,D.H.A کراچی میں منعقد ہوا، اجلاس کا اغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک کے بعد اجلاس کا آغاز کیا گیا، اجلاس میں وائس پریزیڈنٹ محمد ریاض چوہدری، چوہدری عبدالحق ،
عادل آرائیں، سینیئر ہومیو پیتھک ڈاکٹر فیاض، محمد اقبال، چوہدری عاصم آرائیں سمیت دیگر عہدے داران اور ممبران نےکثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں ممبر سازی سمیت فری آئی کیمپ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس کے اخر میں پریزیڈنٹ فاطمہ پیشنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن پاکستان ڈاکٹر خلیق الرحمن کی جانب سے اجلاس میں آئے ہوئے تمام عہدے داران اور ممبران کے لیے ڈنر کا اہتمام کیا گیا،اخر میں اجلاس میں ائے ہوئے تمام عہددران اور ممبران نے ڈاکٹر خلیق الرحمن کا ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا
