
فاروق اعظم ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی و چیئرمین قاری اللہ داد آرائیں کی زیر نگرانی یکم رمضان المبارک سے غریب اور مستحق افراد کو سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے
افطاری کے ساتھ مستحق افراد کو کھانا بھی دیا جاتا ہے
کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
فاروق اعظم ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم رمضان المبارک سے غریب اور مستحق افراد کے لیے سحری اور افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے افطاری کے ساتھ ساتھ غریب اور مستحق افراد کو کھانا بھی دیا جاتا ہے، سحری کے وقت چائے پراٹھے دہی اور سالن کے ساتھ فلٹر شدہ صاف پانی دیا جاتا ہے اسی طرح افطاری میں پکوڑے، سموسے، فروٹ سمیت فلٹر شدہ صاف پانی اور شربت بھی دیا جاتا ہے، بانی و چیئرمین فاروق اعظم ویلفیئر ٹرسٹ مدرسہ اسلامیہ فاروق اعظم خطیب مرکزی جامع مسجد الفاروق قاری اللہ داد آرائیں نے بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1982 سے قائم فاروق اعظم ویلفیئر ٹرسٹ غریب اور مستحق فیملیز کی مدد کر رہی ہے، قاری اللہ داد آرائیں نے مزید گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ہم رمضان المبارک میں غریب افراد کو راشن اور مستحق فیملیز کو عید کے کپڑے دینے کے ساتھ مالی مدد بھی کرتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ غریب اور مستحق فیملیز کی بچیوں کی شادی کے لیے بھی فاروق اعظم ویلفیئر ٹرسٹ مالی مدد کرتی ہے،
