فارم 45 پر اتفاق رائے مسائل کا حل ہے۔عبداالسلام آفریدی
آئی ایم ایف کے حکم پر سارا بوجھ عوام پر ڈال دیتے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ
مردان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے کہا کہ فارم 45 پر اتفاق رائے مسائل کا حل ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اشرافیہ اپنی مراعات کم کرنے کو تیار نہیں آئی ایم ایف کے حکم پر سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیتے ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری کے دعوے فراڈ، جعلی حکومت بہتری نہیں لا سکتی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ چیف جسٹس قوم کو انصاف دلائیں وہ عدل و انصاف قائم کریں گے تو عزت میں اضافہ ہوگا ورنہ لوگ تنقید کریں گے، تنقید کو دبایا نہیں جا سکتا سوشل میڈیا پر پابندیاں قبول نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے قوم کو بنیادی سہولیات کی فراہمی صرف اخباری بیانات تک محدود ہے جو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔
