غلام مصطفیٰ انصاری کی مسلم لیگ ق کے سنیئر رہنما صفدر خان باغی کی رہائشگاہ آمد۔
اس موقع پر پیس کونسل آف پاکستان کے صوبائی نائب صدر شیر رحمان، فرحان، وقار احمد بھی موجود تھے۔
پشاور(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر رہنما اور چیئرمین انٹرنیشنل اوورسیز اکنامک کاریڈور غلام مصطفیٰ انصاری کی مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی رہائشگاہ نوتھیہ پشاور پر آمد۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سینئر رہنما اور چیئرمین انٹرنیشنل اوورسیز اکنامک کاریڈور غلام مصطفیٰ انصاری اہنے وفد کے ہمراہ مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی رہائشگاہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفد میں پیس کونسل آف پاکستان کے صوبائی نائب صدر شیر رحمان م، پی ایس فرحان،وقار احمد بھی شامل تھے۔سنئیر رھنما صفدر خان باغی اور انکے بڑے بھائی ارشد خان ، سہیال خان ،حشام عثمان خان ،محمد صدیس خان ،الیان خان ،ںوید خان ،م اور حکیم اللہ نے چیئرمین غلام مصطفیٰ انصاری کو چترالی روایتی ٹوپی پہنائی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔دونوں سنئیر رہنماؤں کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) کے سابقہ وزیراعظم و مرکزی صدر قائد چوہدری شجاعت حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اتحاد، نظم و ضبط اور مخلص قیادت کے باعث ایک بار پھر ملک کی مضبوط سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔دونوں رہنماؤں نے وفاقی وزیر برائے اوورسیز چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر پنجاب صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ملک و قوم کے لیے خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اس موقع پر پاکستان کی سالمیت، استحکام، موجودہ حالات کی بہتری اور پاک افواج کی قیادت فلیڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر،ائیر چیف ظہر بابر سںںدھو بحری چیف ایڈمرل ندیم اشرف کی سربراہی میں پاکستان کی ہر نواز پر کامیابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
