BBC Urdu TV

غزہ پر اسرائیل کی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔معروف سوشل ورکر کی غیر ملکی

اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کا جاری قتل عام بند کریں۔سعدیہ خٹک

غزہ پر اسرائیل کی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔معروف سوشل ورکر کی غیر ملکی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق معروف سوشل ورکر سعدیہ خٹک نے کہا اسرائیل فلسطینی مسلمانوں کا جاری قتل عام و نسل کشی بند کریں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں پر کئی سالوں سے ظلم و ستم شروع ہے جس پر عالم اسلام خاموش تماشائی بنی ہوئی ھے جو قابل افسوس ہے کب تک فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم ہوگا فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام ہوگا فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام کونسی انسانیت ہے معروف سوشل ورکر سعدیہ خٹک نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ غزہ پر اسرائیل کی بربریت اور مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور انسانی حقوق کے ادارے سے مطالبہ ہے کہ فلسطینی مسلمانوں کیلئے آواز بلند کریں تا کہ فلسطین میں جاری قتل عام و نسل کشی بند ہو سکے اور فلسطینی مسلمانوں کو اسرائیل کے مظالم سے نجات مل سکے۔

Exit mobile version