BBC Urdu TV

غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید۔

غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر ہونے والے حملے کی زمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے سیل کو نشانہ بنایا۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے ایک اسپتال میں کوریج کرنے والے صحافیوں کی گاڑی پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 فلسطینی صحافی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ میں واقع الاودا اسپتال میں کوریج کرنے والی القدس ٹی وی چینل کی وین پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 صحافیوں سمیت کم سے کم 10 فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق حملے کے بعد براڈ کاسٹنگ وین میں آگ بھڑک اٹھی اور وین مکمل تباہ ہوگئی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر دیکھی جا سکتی ہیں۔غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جس براڈ کاسٹنگ وین پر حملہ کیا اس پر واضح طور پر پریس (Press) کے الفاظ درج تھے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے صحافیوں پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کے سیل کو نشانہ بنایا۔صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کے مطابق گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں کم از کم 141 صحافی اور میڈیا ورکرز قتل ہو چکے اور ان میں سے 133 غزہ کے فلسطینی تھے۔

Exit mobile version