BBC Urdu TV

غزہ جنگ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 395 ہوگئی

غزہ جنگ میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 395 ہوگئی۔

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کو یرغمال بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔اسامہ حمدان

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق جنگ میں7اکتوبر سے اب تک ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 395 ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا نے انکشاف کیا کہ اسرائیل غزہ جنگ میں ایک ہزار فوجی زخمی ہیں اور ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 395تک جاپہنچی ہے۔ادھر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے کہا کہ ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد بتائی گئی تعدادسیکہیں زیادہ ہے، اسرائیل غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔حماس کے ترجمان اسامہ حمدان نے مزید کہا اسرائیل اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں اسرائیلیوں کویرغمالی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔

Exit mobile version