غریب ساٸلین کی داد رسی میری اولین ترجیح ھے ڈی سی آفس میں ٹاٶٹ مافیا کا داخلہ بند کر دیا گیا ھے۔
نعمان حفیظ ڈپٹی کمشنر جہلم
ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے اعلان کیا ھے کہ ڈی سی آفس جہلم کے دروازے تمام ساٸلین کے لٸیے کھلے ھیں ۔ڈی سی آفس میں کسی ساٸل کیساتھ زیادتی ناقابل برداشت ھوگی۔ضلع بھر میں کرپشن کی شکایات پر فوری کاررواٸی ھوگی۔تمام اسسٹنٹ کمشنرز“ اور دیگر محکموں کے تحصیل و ضلعی سربراھان اپنا قبلہ درست کر لیں۔کرپشن اور رشوت کے معاملے پر ڈی سی آفس زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ھے۔
ڈی سی آفس سے وی آٸی پی پروٹوکول کا خاتمہ کر دیا گیا ھے۔تمام لوگ میرے لٸیے وی آٸی پیز ھیں۔ساٸلین کی داد رسی ھر صورت یقینی بناٸی جاٸے گی۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
