BBC Urdu TV

عیدالاضحی عالم اسلام کیلئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے۔محمود خان

عیدالاضحی عالم اسلام کیلئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے۔محمود خان

عیدالاضحیٰ کے موقع پر خیبرپختونخوا عوام اور اورسیز پاکستانیوں کو دلی مبارکباد۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین

سوات(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین و سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پوری قوم، اورسیز پاکستانیوں اور خصوصاً خیبرپختونخوا کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔اپنے پیغام میں سابق وزیراعلی نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے جو ہمیں ایثار ، قربانی، محبت، اتفاق اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالی کی رضاجوئی اور دوسروں کے دکھوں کا مداوا کرنے کے لئے سب کچھ قربان کرنے کا احساس دلاتی ہے۔ انہوں نے عوام اور خصوصاً معاشرے کے صاحب ثروت لوگوں پر زور دیا کہ وہ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گردمیں نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کریں کیونکہ یہی اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح اور انسانیت کا معراج ہے۔سابق وزیر اعلیٰ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی اور ستھرائی کا خاص خیال رکھیں۔عیدالاضحیٰ منانے والے تمام اوورسیز مسلمان بھائیوں،رشتہ داروں ، اور چاہنے والوں کو دل کی گہرائیوں سے عید کی خوشیاں مبارک ہو۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام مسافروں کی مشکلات اور مسائل دور فرمائے اور ان کیلئے اپنے ہی وطن میں رزق حلال کی فراوانی فرمائے تاکہ وہ عید کی خوشیاں اپنے ملک میں اپنے پیاروں کے ساتھ منا سکے۔سابق وزیراعلی نے اس موقع پر ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوبھی عید کی مبارکباد دی۔

Exit mobile version