عہد میڈیا گروپ ٹیم کا کراچی سینٹر جیل کا دورہ ایس ایس پی سینٹرل جیل سے ملاقات۔
ایس ایس پی عبدالکریم عباسی صاحب انتہائی شفیق و انسان دوست شخصیت ہے۔سعید احمد خان لودھی
کراچی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بروز بدھ عہد میڈیا ٹیم نے عہد میڈیا گروپ کے سی ای او سعید احمد لودھی کے ہمراہ سینٹرل جیل کراچی کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات سینٹرل جیل سپرنٹینڈنٹ عبدالکریم عباسی صاحب سے ہوئی دوران گفتگو جیل کے انتظامات اور ماحول کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔جیل سپرنٹینڈنٹ عبدالکریم عباسی صاحب کا کہنا تھا ھم نے قیدیوں کو بہت شفقت اور محبت سے رکھا ہوا ہے جہاں انکو پرسکون ماحول اور صحت مند کھانے فراہم کیے جاتے ہیں۔مزید انکا کہنا تھا ہمارے پاس جیل کے اندر رہتے ہوئے مختلف ہنر سکھا کر قیدیوں کو معاشرے کا باعزت شہری بنایا جاتا ہے تاکہ وہ جیل میں رہتے ہوئے بھی اور باہر نکل کر بھی باعزت طور پر اپنے خاندان کی کفالت کر سکیں۔واضح رہے کہ سینٹرل جیل میں مختلف لینگویج کورسز کے علاوہ اعلی تعلیم بھی دی جاتی ہے بعد ازا قیدیوں کو تعلیمی اسناد سے بھی نوازا جاتا ہے۔عبدالکریم عباسی صاحب کا کہنا تھا میں عہد میڈیا ٹیم اور جناب سعید لودھی صاحب کا میں انتہا دل سے مشکور ہوں کہ وہ یہاں ائے اور انہوں نے جیل کا تفصیلی دورہ کیا اور تمام حقائق کو عوام کے سامنے لانے کیونکہ جیل کے بارے میں مشہور ہےکہ جیل کو انتہائی ظلم و جبر بربریت اور نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو کہ تاثر بالکل غلط ہے ہم یہاں قیدیوں کو ایک اچھا انسان بنانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں ہمارا مقصد انے والے سائلین کی بھرپور مدد کرنا اور قیدیوں کو ایک اچھا ماحول فراہم کرتے ہوئے ایک اچھا شہری بنا کے معاشرے میں اہم کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہے۔ٹیم عہد نیوز نے اپنے سروے میں یہ بات بھی نوٹ کی کہ اس وقت جیل خانہ جات کے تمام قیدی ایس ایس پی عبدالکریم عباسی صاحب سے بے انتہا خوش ہیں اور ان کی خوش اخلاقی انسان دوست پالیسی کی تعریفیں ہی کر رہے ہیں دوران گفتگو مختلف قیدیوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کہ جب سے عبدالکریم عباسی صاحب نے جیل کا چارٹ سنبھالا ہے ہمیں اپ بہت سی مفید سہولیات میسر ہونے لگی ہیں۔
