عودی وزیر مملکت برائے خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال۔
خیال رہے کہ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔
اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی اور موجودہ سکیورٹی صورتحال سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔اس سے قبل عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر مملکت کا استقبال کیا تھا۔خیال رہے کہ عادل الجبیر نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔
