عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری:سید راشد حسین بخاری
پاکستانی قوم پانی،صحت،تعلیم، گیس و بجلی سمیت دیگر سہولیات کو ترس رہے ہیں:گفتگو
مستقبل پاکستان ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا مشن لے کر آگے بڑھ رہی ہے:نائب صدر
اپنی نسلوں کو مستقبل سنوارنے والوں نے عوام کی حالت زار پر توجہ دی ہوتی تو مسائل نہ ہوتے
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری کی ملاقات کیلئے آنے والے افراد سے گفتگ
نائب صدر مستقبل پاکستان سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کی اولین ذمہ داری،پاکستانی قوم پینے کا صاف پانی،صحت،تعلیم، گیس و بجلی سمیت دیگر سہولیات کو ترس رہے ہیں اس سے بڑھ کر ستم ظریفی اور کیا ہوگی کہ حکمران طبقہ اس پر بھی سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہا ہے،وسائل سے مالا مال ملک میں مسائل کی بڑھتی ہوئی شرح حکمرانوں کی ناقص حکمت عملیوں اور ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے اگر یہ لوگ خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر آگے بڑھتے تو آج ملک میں اس قدر قوم کو غربت،بے روزگاری اور مہنگائی کا سامنا نہ کرنا پڑ رہا ہوتا،مستقبل پاکستان ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا مشن لے کر آگے بڑھ رہی ہے اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ ہمارا سیاست میں آنے کا مقصد عوام کو معیار زندگی بلند کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ان خیالات کا اظہار پارٹی سنٹرل آفس میں ملاقات کیلئے آنے والے افراد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین میں عوامی خوشحالی کے دعوے اور وعدے کرنے والوں نے اپنے اپنے حلقہ انتخاب کو بے یار و مدد گار چھوڑ تے ہوئے لاہور و اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور انہیں اس بات سے کوئی سروکار نہیں ہے عوامی مسائل کس حد تک بڑھ گئے ہیں۔سید راشد حسین بخاری نے کہا کہ اپنی نسلوں کو مستقبل سنوارنے والے روایتی و موروثی سیاستدانوں نے عوام کی حالت زار پر توجہ دی ہوتی تو انہیں آج اس قدر مسائل و پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑ رہا ہوتا بلکہ ہر طرف خوشحالی ہی خوشحالی ہوتی۔
