BBC Urdu TV

عوام پاکستان پارٹی کے نام پر الیکشن کمیشن میں اعتراض داخل

عوام پاکستان پارٹی کے نام پر الیکشن کمیشن میں اعتراض داخل۔

اگر ایک نام سے جماعت درج ہوئی تو ہمارا ووٹ بینک متاثر ہو گا۔چیئرمین ہم عوام پاکستان پارٹی

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے نام پر اعتراض الیکشن کمیشن میں داخل کر دیا گیا۔چیئرمین ’ہم عوام پاکستان پارٹی‘ محمد امجد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے رابطہ  کیا جس میں انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی کا نام ہماری جماعت سے ملتا جلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان کو بطور جماعت درج نہ کیا جائے، الیکشن ایکٹ کے مطابق ہر سیاسی جماعت کا الگ نام ہونا چاہیے۔محمد امجد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت 5،4 سال سے موجود ہے اور ہمارا ووٹ بینک ہے، اگر ایک نام سے جماعت درج ہوئی تو ہمارا ووٹ بینک متاثر ہو گا۔واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے۔

Exit mobile version