ڈیرہ غازی خان سے عوام پاکستان پارٹی کے ممبر و رکن عامر محمود قریشی نے کہا کہ
عوام پاکستان پارٹی کی دن بہ دن بڑھتی ہوئی مقبولیت سے واضح ہو گیا ہے کہ آئندہ شاہد خاکان عباس پاکستان کے وزیراعظم ہونگے اور ملک کی سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے عوام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار رہے ہیں اور شاہد خاقان عباسی ہی اس قوم کی تقدیر بدلیں گے عامر محمود قریشی نے مزید کہا کہ شاہد خاکان عباس نے ہمیشہ اصولوں پر مبنی سیاست کی ہے نہ ہی ان پر آج تک کوئی کرپشن کا کیس ثابت ہوا ہے یہ شاہد خاکان عباس کی بڑی کامیابی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام لوگوں نے بھی عوام پاکستان پارٹی کی ممبر شپ حاصل کرنی شروع کر دی ہے عوام پاکستان پارٹی کے تمام تر عہدے دار اور کارکن دن رات اپنے قائدین کا پیغام گھر گھر جا کر پہچانیں گے اور آنے والا دور عوام پاکستان پارٹی کا ہی ہوگا قوم اب جھوٹے وعدے کرنے والوں پر اعتماد نہیں کرتے ہیں
