عوام پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ، شاہد خاقان کنوینر، مفتاح سیکرٹری ہونگے۔
گزشتہ سال جولائی میں لیگی ناراض رہنماؤں نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنائی تھی۔
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا۔الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی جماعت کے کنوینر اور مفتاح اسماعیل سیکرٹری ہیں۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن گزشتہ سال جون میں منعقد کیے گئے۔نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ’بدلیں گے نظام‘ رکھا گیا ہے اور جماعت کے جھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا ہے جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سے تحریر ہے۔
