BBC Urdu TV

عوام الناس کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم ہتھیانے والا گینگ گرفتار، دوران گرفتاری

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ قیادت جہلم پولیس کی اہم کاروائی،دوران سرچ آپریشن ہنی ٹریپ کے ذریعے عوام الناس کو بلیک میل کر کے بھاری رقوم ہتھیانے والا گینگ گرفتار، دوران گرفتاری بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد،

پولیس تھانہ سول لائن نے اہم کاروائی کے دوران مسمی مظہر حیدر اور جسم فروشی کے گھناونے جرم میں ملوث مسمات آنسہ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مسمی مظہر حیدر کے قبضہ سے 1 کلو 225 گرام آئس برآمد کر لی،

دوران سرچ آپریشن گروہ کے ہمراہی ملزم احسن سے 1کلو 200 گرام چرس بھی بر آمد
جبکہ
تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم یوسف سے 1 کلو 220 گرام ہیروئین جبکہ وقاص حبیب سے1 کلو 80 گرام ہیروئن بر آمد کر لی-
ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج،

ملزمان سادہ لوح شہریوں کو پیشہ ور خواتین کے چنگل میں پھنسا کر بھاری رقوم ہتھیانے کے ساتھ ساتھ منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث تھے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

معاشرتی برائیوں اور قانون شکن عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

Exit mobile version