BBC Urdu TV

عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے میدان سیاست میں آیا ہوں۔محمد نادر خان

عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے میدان سیاست میں آیا ہوں۔محمد نادر خان

حلقے کی عوام انشااللہ مجھے اللہ کے فضل سے کامیابی سے ہمکنار کرائیں گے۔ آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سیاسی و کاروباری شخصیت و آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ پی کے 72 محمد نادر خان نے کہا کہ حلقہ پی کے 72 پر برسراقتدار لوگوں نے عوام کو سوائے محرومیوں، جہالت، پسماندگی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، سوریج کے ناقص انتظام بجلی، اور گیس لوڈشیڈنگ جیسے مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا جو حلقے کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے اس لئے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے سیاست میں آیا ہوں انشااللہ کبھی بھی اپنے عوام کو اکیلا یا تنہا نہیں چھوڑونگا اگر عوام نے کامیابی سے ہمکنار کرایا تو عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور خدمت کرونگا تا کہ عوام کو بنیادی سہولیات بروقت مل سکے انہوں نے کہا کہ جھوٹ پر مبنی دعوں میں ملوث امیدواروں کو مستر دکرکے عوام کی بے لوث خدمت کرنے والے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کریں انہوں نے مزید کہا کہ اگر اللہ تبارک و تعالی نے کامیابی سے ہمکنار کیا تو جو وعدے کئے ہیں انہیں پورا کرینگے اور حلقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائینگے انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیج دی ہے اور دے رہا ہوں مجھے اقتدار کی لالچ نہیں بلکہ اپنی حلقے کی عوام کی مسائل و مشکلات حل کرنے کیلئے میدان سیاست میں آیا ہوں تا کہ اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کر سکوں۔

Exit mobile version