BBC Urdu TV

عوامی سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری عاصم کھٹانہ آف کوٹلی چھتہ جہلم کی میڈیا سے گفتگو میں

ضلع جہلم میں تمام تر سرکاری اداروں نے عید کے دن شاندار ڈیوٹیاں دے کر مثال قائم کردی ہے بلخصوص جہلم پولیس نے ۔

عوامی سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری عاصم کھٹانہ آف کوٹلی چھتہ جہلم کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جہلم کے تمام تھانوں اور ایس ایچ او کی زیرنگرانی جو کہ گزشتہ کئی دنوں سے اپنی نیندیں بھول کر عوام الناس کی خدمات میں مصروف عمل دکھائی دے رہے ہیں عید کے دنوں میں دن رات جاگ کر عوام کی جان و مال کا تحفظ کررہے ہیں ہم ان کو شاباش پیش کرتے ہیں کم نفری ہونے کے باوجود بھی مساجد ۔امام بارگاہوں ۔ناکوں ۔مویشی منڈیوں ۔بازاروں اور شہر بھر کو کنٹرول کرنا یہ بہت بڑی بات ہے اور عوام سے دوستانہ رویہ رکھتے ہوۓ جہلم پولیس کی حکمت عملی قابل تعریف ہے جس کا کریڈیٹ ڈی پی او جہلم کو ہی جاتا ہے کیونکہ جب کسی بھی ادارے یا تنظیم کا سربراہ ایماندار اور ذمہ دار ہوگا تو نیچے والا عملہ بھی ایسا ہی ہوگا اور ہم جہلم ڈپٹی کمشنر کے بھی اور بلدیہ جہلم کے بھی شکر گزار ہیں جن کی وجہ سے جہلم بھر میں عید کے موقع پر صفائ ستھرائ کا خاص خیال رکھا گیا
منجانب : چوہدری عاصم کھٹانہ کوٹلی چھتہ جہلم

Exit mobile version