BBC Urdu TV

عوامی بیداری ناگزیر

عوامی بیداری ناگزیر

بیشمار عوامی حلقوں نے کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار جاوید صدیقی سے اپنے خیالات سوچ و فکر اور موقف دیتے ھوئے کہا کہ متحدہ حکومتی سیاسی جماعتوں نے اقتدار میں آنے کی جلدی اس وجہ سے کی کہ وہ بہتر انداز میں امریکی معاون ثابت ھوسکیں۔ ایک بڑے حلقہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کی شکست امریکہ کو ہضم نہیں ھورہی ھے ظاہر ھے دنیا کا بدترین دہشتگرد بری طرح ناکامی پر جگ ہسائی کا نشانہ بنا ھوا ھے اپنے اس باؤلے پن میں شکست خوردہ امریکہ چین سے زور آزمائی کرکے دنیا کو تیسری جنگ میں دھکیلنا چاہتا ھے اس کیلئے اسے پاکستان سے راہداری کی اشد ضرورت ھے حالیہ دنوں میں افغانستان میں ڈرون حملہ قابل تشویش ھے اور پاکستان کی سالمیت کیلئے فکر مند بھی ھیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اسرائیل امریکہ برطانیہ اور بھارت کو گوارا نہیں کہ پاکستان مستحکم رھے اسی لیئے سوچی سمجھی اسکیم پلاننگ اور ایجنڈے کے تحت سب سے پہلے سیاسی عدم استحکام پیدا کیا گیا اور پھر معاشی طور پر مکمل تباہ و برباد کردیا یہ عمل ایک نہیں کئی حکومتوں سے تسلسل سے چلتا چلا آرھا ھے اور اب پاکستان ان کی نسلوں کے زہر میں ڈوب چکا ھے۔ ایک حلقہ نے واضع طور پر اشارہ کیا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں صرف اپنی ذات تک محدود ہیں اور نظام کو اس طریقے سے توڑ موروڑ کر رکھ دیا ھے جس میں سوائے انتشار لوٹ مار اور کرپشن کو گند بھرا پڑا ھے ناقص خستہ اور گندا نظام ھونے کے سبب ادارے چوں چوں کا مربع بن چکے ہیں جنہیں سدھارنے کیلئے صرف انقلاب ہی ممکن بناسکتا ھے لیکن یہ ممکن صرف عوامی بیداری کے بغیر نا ممکن ھے مگر عوام ابھی سورہی ھے بیداری شعور سے ھوتی ھے نعروں سے ہرگز نہیں اور شعور عزت نفس سوچ و فکر تحمل مزاجی بردباری اور حکمت کے توسط سے ملتی ھے ھم تو اب صرف پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا ہی کرسکتے ہیں ھم یہی کہیں گے کہ عوام آنکھیں کان کھولنے کیساتھ ساتھ اپنے جذبات کو قابو رکھیں اور شعور کو بڑھائیں یہی بیداری مثبت نتیجہ لائیگی اور اپنے ووٹ کی اہمیت کو خود سے پہچانیں کسی کے کہنے میں اپنا ووٹ ضائع ہرگز نہ کریں۔

Exit mobile version