BBC Urdu TV

*عنوان: ہندوستان میں اردو زبان 1939 ٕ*

*ٹائٹل: بیدار ھونے تک*

*عنوان: ہندوستان میں اردو زبان 1939 ٕ*

*کالمکار: جاوید صدیقی*

اردو زبان ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف مقبول اور پسند کی جانے والی زبان ھے۔ تقسیم ہند سے قبل اردو زبان پورے ہندوستان بشمول موجودہ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں سرکاری زبان رہی ھے لیکن دکھ اور افسوس کا مقام تو یہ ھے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی خواہش اور آئین میں سرکاری زبان ھونے کے باوجود وفاق ہو یا صوبائی حکومتوں میں آج تک رائج نہیں ھوسکی ھے۔ اردو زبان سے ناپسندگی رکھنے والے یہ بھول گئے ہیں کہ آج پاکستان کے سوا دنیا کے اٹھاوے فیصد ممالک اردو زبان کو نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اسکی ترویج اور فروغ میں اپنا اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہیں، بھارت اور پاکستان میں بڑے بڑے اردو زبان کے شاعر، ادیب، کالمکار، افسانہ و ڈرامہ نگار، کہانی نویس اور کاتب گزرے ہیں اور موجود بھی ہیں۔۔۔۔ معزز قارئین!! قیام پاکستان سے قبل 1939ٕٕٕ ٕ میں برصغیر پاک و ہند کا نقشہ دیکھیں تو اس میں واضع طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ اس دور میں کن کن علاقوں کی سرکاری زبان اردو تھی۔ ان میں بلوچستان کی ریاست قلات میں سرکاری زبان اردو رائج تھی اسی طرح بلترتیب کشمیر میں سرکاری زبان اردو، جموں میں سرکاری زبان اردو، دارالحکومت دہلی میں سرکاری زبان اردو، اجمیر شریف میں سرکاری زبان اردو، راجپوتانہ یعنی راجھستان میں سرکاری زبان اردو، ممالک متوسط مدیحہ پردیش میں سرکاری زبان اردو، لکھنئو میں سرکاری زبان اردو، آگرہ میں سرکاری زبان اردو، بنارس میں سرکاری زبان اردو، بہار میں سرکاری زبان اردو، کلکتہ شہر میں سرکاری زبان اردو، بمبئی میں سرکاری زبان اردو، اورنگ آباد میں سرکاری زبان اردو، حیدرآباد دکن میں سرکاری زبان اردو رائج تھی۔ موجودہ حالات میں بھارت میں بھی اردو کو ختم کرنے کی ایڑھی چوٹی کا زور لگادیا لیکن ناکامی و نامرادی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوا یہاں تک کہ ہندی یعنی سنسکرت کے چند الفاظ داخل کرکے اردو کا سہارا لیتے ہوئے جو فلمیں اور ڈراموں سے شہرت ملی اس کا سہرا بھی اردو زبان کو ہی جاتا ھے۔ پاکستان میں مقامی ہو یا بین الاقوامی شہرت مقام درجہ ہر شعبہ ہائے زندگی کو اردو زبان سے ہی میسر آیا ھے، ہر شعبہ میں اردو زبان کے توسط سے ترقی کی بلندیوں پر پہنچنے کے باوجود اردو زبان کو اسکا حق دینے میں جس قدر کم ظرفی اور نیچ پن کا عملی مظاہرہ پیش کیا جاتا ھے وہیں انکی نفرت تعصب اور عصبیت اردو زبان کیساتھ کھل کر سامنے آجاتی ھے صاحب اردو اور مہذب با شعور نفس لوگ ہی اس زبان کو ترویج و ترغیب کی ذمہداری احسن انداز میں پوری کرسکتے ہیں جس میں الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا اپنا بھرپور طاقتور کردار ادا کرسکتا ھے۔ مجھے فخر ھے اپنی قومی زبان اردو پر، مجھے فخر ھے اپنے وطن پاکستان پر۔۔۔۔۔!!

Exit mobile version