عنوان : ہم زندہ قوم ہیں
پاکستان یہ نام سنتے ہی رگوں میں دوڑتا خون محسوس ہونے لگتا ہے ایسا لگتا ہے جسے کسی نے جسم میں جان ڈال دی ہو کہ ہمیں اس دھرتی سے پیار ہے ہمیں احساس ہے اپنے بزرگوں کی قربانیوں کا جو انھوں نے ہمارے لئے دی ابھی بیٹھا تھا تو سوچا آپ کے ساتھ کچھ باتیں کر لوں کچھ آپ بیتی سنا لوں میں پیشے سے ایک چھوٹا سا کاروبار کرتا ہوں اور بہت سے لوگوں کی طرح میں نے بھی 14 اگست کے حوالے سے سامان اور کپڑے لاۓ بیچنے کے لئے میں نے دیکھا کے ماں اتنی بےبس ہے کہ 2 وقت کے کھانے کے لئے مانگنے پر مجبور ہے مگر اپنے چاند سے بیٹے کے لئے سبز ہلالی پرچم والا سوٹ ضرور لینا ہے میں نے دیکھا مسلمان تو اس دن کو خوب مناتے ہی ہیں لیکن غیر مسلم بھی پیچھے نہیں میرے گھر میں کام والی جو کرسچن ہے نے اچانک سے پہلی بار میری بیوی سے 1000 یہ بول کر ایڈوانس مانگا کہ بچوں کو 14 اگست کے کپڑے لے کر دینے ہیں ایک مزدور جو انتہائی مجبور لگتا تھا میں نے بولا کہ اپ کی گنجائش تو نہیں لگتی پھر کیوں لے کر دے رہے ہیں اس کے جواب نے مجھے لاجواب کر دیا اس نے کہا ”لا لا جی ہم ایک دن کچھ نہیں کھا کر گزارا کر لیں گے پر آزادی کی خوشی ضرور منائیں گے میں نے دیکھا ایک بچا آیا جو ناریل کے ٹکڑے کر کے بیچتا ہے اور ایک کپڑوں کا جوڑا پسند کیا اور الگ کروا کے چلا گیا میں نے غریب دیکھ کر خرید سے بھی کم 150 مانگے اس لئے کے اسے مانگنے کی عادت نہ پڑے اور اس کا مان بھی سلامت رہے 3 دن بعد وہ آیا اور کپڑے لے گیا میں نے پوچھا کدھر گم ہو گے تھے مجھے سارے دن کی مزدری 150 ملتی ہے جو میں نے گھر دینے ہوتے ہیں مجھے 20 30 روپے ملتے ہیں گھر سے جو میں جمع کر کے لایا ہوں میں نے سنا تو آنسو آ گے کہ ایک 7 8 سال کا بچہ اور وطن کے لئے اس قدر محبت دراصل یہ نشانی ہے زندہ قوم ہونے کی آزادی کا احساس ہونے کی جن کو محبت سے پیار ہو وہ یہ نہیں سوچتے کے ملک نے ہمیں کیا دیا ہے اس کے بر عکس میں ان سیاسی پارٹیز کے بھائیوں سے گزارش کروں گا کہ وہ اپنے لیڈر کا بیان سن کر ایک بار ضرور سوچیں کے وہ کیا کہ رہا ہے اگر اس پر کیس بنے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کے وہ ملک کی آزادی پر شک کرے گا کیا پاکستان صرف تب ہی آزاد ہوتا ہے جب ان کو حکومت ملتی ہے میں صاحب سے کہنا چاہوں گا کہ آپ 3 بار وزیراعظم اور اپ کا پورا خاندان وزارتوں کے مزے لیتا رہا ہے اب اپنی کرپشن چھپانے کے لئے ملک کی بدنامی نہ کریں آخر میں میں تمام محب وطن پاکستایوں کو سلام پیش کرتا ہوں پاکستان زندہ باد
تحریر : حارث راٹھور
