BBC Urdu TV

عنوان: ھر طرف تیرا ہی جلوہ

ٹائٹل: بیدار ھونے تک

عنوان: ھر طرف تیرا ہی جلوہ۔۔۔۔!!

کالمکار: جاوید صدیقی

یہ کئی سال پہلے کی بات ھے جب قوال بدر میاں داد کراچی ھمارے اسٹوڈیوز میں تشریف لائے ان دنوں اےآروائی آڈیو اور وڈیو البم ریکارڈ کرکے ریلیز کرتا تھا گوکہ اس شعبے میں میری خدمات کیلئے مجھے بھی ذمہداریاں سونپی گئیں۔ خیر خاندانِ قوال بدرمیاں داد کو جس نے سننا ھے ممکن ھے وہ انہیں آج بھی یاد کرتے ھونگے رحت فتح علی اور نصرت فتح علی کے قریبی رشتے دار تھے۔ بدر میاں داد نے اےاروائی سے ایک البم ریلیز کرایا جس کا ٹائٹل ہی ہر طرف تیرا جلوہ ۔۔۔۔ معزز قارئین!! یہ وہ دور تھا جب معاشرے میں امن و سکون, تہذیب و آداب, احترام, محبت و پیار, علم و فنون, بھائی چارگی اور ایثار و قربانی اور جذبہ ایمانی وسیع و عریض نظر آتی تھی۔ وقت گزرتا رھا آہستہ آہستہ انسانیت کا جنازہ نکلتا رھا اور اب ہر سو ہر جانب جلوہ تو ھے مگر وہ جلوہ دجالی فتنوں کا, رشوت خوروں کا, رہزنوں و قاتلوں کا, زانی و فحاشی فسطانیئت کا, ہوسِ دولت اور ناجائز املاک کا, سچ و حق کی رسوائی اور منافقت کی کامیابیوں کا, شرافت کی درگت اور بدمعاشی کی واہ واہ کا, منصفین کے ظالمانہ اور غیر مصفانہ فیصلوں کا, پولیس گردی اور تھانوں کی حکمرانی کا جلوہ اور سب سے بڑھ کر سیاسی منافقت اور تماشائی کا یقیناً میرے معزز قارئین مجھ سے زیادہ جانتے ھونگے کہ ریاست پاکستان کو پچھہتر سالوں میں ان اداروں سیاستدانوں جمہوریت کے ٹھیکیداروں اور خود میری انڈسٹری میڈیا نے کیا کیا جلوے بکھیر دیئے ہیں۔ اب تو مجھے ہر سو ہر جانب مافیا کا جلوہ دکھائی دیتا ھے۔ یہ مافیا مکڑی کے جال کی مانند ملک پاکستان کے ہر چھوٹے سے چھوٹے ہر بڑے سے بڑے اداروں افسروں صاحبِ اختیاروں میں پھیل چکا ھے۔ اگر دیکھا جائے مافیا کا بھرپور جلوہ تو اس میں بجلی, پانی, تعلیم, صحت, ٹرانسپورٹ, پولیس, کسٹم, ایکسپورٹ امپورٹ, کھیل, ادب و ثقافت, تجارت, سیاست سمیت میڈیا میں ہر طرف جلوہ ہی جلوہ مافیا تیرا ہی جلوہ ۔۔۔ معزز قارئین!! من حیث القوم ھم کہاں جارھے ہیں ھم کس قدر بے حس ھوچکے ہیں ھم کرپٹ اشرفیہ کرپٹ بیورو کریٹس کرپٹ سیاستدان کرپٹ مذہبی رہنما اور بد کردار دولت مندوں کے سامنے کس قدر کمزور اور بے بس ھوچکے ہیں ھم تقسیم در تقسیم ھوچکے ہیں یہ جانتے ھوئے بھی ملک کے دشمنوں نے ھمارے اتحاد و اتفاق کو پاش پاش کیا یہ جانتے ھوئے بھی ھمیں ایک قوم بننے سے روکے رکھا ھم واقعی منافق قوم بن چکے ہیں ھم واقعی لالچی خودغرض موقع پرست اور بے حس و بے ایمان قوم بن چکے ہیں یقیناً جب ھم میں ایمانی روح مرجائے گی احساس و کیفیات درد و الم ختم ھوجائیں گے تو ھم صرف جانور بن کر رہ جائیں گے اور پھر ھمارے سامنے مافیاؤں کے جلوے ہر طرف پھیلتے رہیں گے من حیث القوم ھم سب کو ہر طرف پھیلے ہوئے ان مافیائی جلوؤں کے خلاف جہاد کرنا ناگزیر بن چکا ھے بصورت ھم دجالی آقاؤں کے غلام بن کر رہ جائیں گے۔۔۔۔!!

Exit mobile version