ٹائٹل: بیدار ھونے تک
عنوان: کراچی پریس کلب کے انتخابات میں شرکت کیلئے جرنلسٹس پینل کی توثیق
بروز بدھ انیس ستمبر سنہ دو ہزار اکیس کی شام کو کراچی پریس کلب میں دستور گروپ کے ہم خیالوں کے پہلے باضابط اجلاس منعقد ھوا۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب الیکشن میں حصہ لینے کیلئے جرنلسٹس پینل کی توثیق کردی گئی ھے۔ کراچی پریس کلب میں ہونے والے دستور گروپ کے ہم خیالوں کے اجلاس کی صدارت سابق سیکرٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور محمد عارف خان اور ڈپٹی چیئرمین دستور گروپ ناصر محمود نے کی جبکہ آپ کے ساتھ جاوید صدیقی ایگزیکٹو ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور بھی تھے۔ اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق صدر فرخ سعید خواجہ کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹس پینل غیر سیاسی اور غیرجماعتی بنیادوں پر کراچی پریس کلب کے الیکشن میں حصہ لے گا جو صرف صحافیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے صحافیوں کی مفادات کا تحفظ کرے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی پریس کلب کے ہم خیال ممبرز کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے کیلئے بیٹھک کی جائے گی تاکہ جرنلسٹس پینل کو روشناس اور فعال کیا جاسکے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹس پینل کے پلیٹ فارم سے ہم نئے پر عزم اور نوجوان قیادت لائیں گے تاکہ وہ کلب ممبرز اور صحافیوں کی بلا تفریق و امتیاز خدمت کرسکیں۔اجلاس کے شرکاء نےصحافی تنظیموں کو کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کے آلہ کار بننے اور ان کے دفاتر سے صحافی تنظیموں کو چلانے کی مذمت کرتے ہوئے اپنی مدر باڈی کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کو اس کے دستور کے مطابق چلانے اور دستور کی بالا دستی کا بھی عزم کیا۔ اجلاس میں شریک ہم خیال صحافیوں نے کہا کہ صحافی اور تنظیم کی بحالی کیلئے لازم و ملزوم ہے کہ وہ غیر سیاسی اور غیر جماعتی ھو اور اپنے فیصلے ممبران کی مشاورت کیساتھ کلب میں ہی تشکیل دیئے جائیں بیشمار ممبران بھی حامی ہیں کہ کلب اور تنظیم کو کلب کے آئین اور دستور کے مطابق چلانا چاہئے اسی میں تمام ممبران کی فلاح و بہبود پنہاں ہے اور ہم خیال گروپ کے دوستوں نے آنے والے انتخابات میں تبدیلی کا واضع اشارہ بھی بتادیا ھے۔!!
کالمکار: جاوید صدیقی
